چیئر مین سی ڈی اے نے7 رکنی اکائونٹبلٹی بورڈ قائم کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار )چیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے ادارے میں کرپشن کے خاتمے اور اتھارٹی کے حوالے سے عوامی نقطہ نظر میں تبدیلی کیلئے 7رکنی اکائونٹبلٹی بورڈ قائم کر دیا،ڈائریکٹر ایچ آر ڈی سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ سی ڈی اے کے تمام اندرونی معاملات پر کارروائی کرے گا،،نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کا ہر ہفتہ ایک اجلاس ضروری ہوگا،بورڈ کے اجلاس کیلئے کم سے کم 3ممبران کا موجود ہونا لازمی قرار،ڈپٹی کمشنر امبر گیلانی کو بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ممبران میں ڈی جی لاء نعیم ڈار،ڈائریکٹر مسکین شاہ کاظمی،ڈائریکٹر ٹیکنیکل شہزاد نعیم،فیاض احمد ڈائریکٹر ایڈمن،سید فتح ڈائریکٹر سیکیورٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ممبر ہوں گے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...