اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین زکوۃکمیٹی کھوہار یاسر اقبال ، ملک خضر بشیر، لمبر دار ملک وجاہت، ملک قمر راٹھ ،مرزاآفتاب بیگ، ملک آصف اقبال، ملک عامر شیر، ملک بادشاہ ،ملک بدر ،ملک ارشد شیر، ملک شمریز اورنگ زیب ،ملک علی اورنگ زیب و دیگر نے تھانہ رحمانیہ پولیس کی جانب سے کامران بٹ ترجمان موسیٰ الہی اور ترجمان نت ہاوس حمید اللہ بھٹی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ،حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے مخالفین کی آواز دبانے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔