راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تعمیروترقی کے لاتعداد کام کراکے اپنا نیا ریکارڈ بنایالال حویلی کو صبح خدمت، شام خدمت کے نعرے پر پبلک سیکرٹریٹ بنایا شہر میں لڑکیوں کے 60 سکول کالج مکمل کرائے دو ویمن یونیورسٹیاں بنائیں پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا صدر کینٹ جو ان کے حلقہ انتخاب سے باہر ہے اس میں پولیس سٹیشن روڈ پر طالبات کیلئے پوسٹ گریجویٹ کالج بھی بنوایا ڈھوک دلال چوک چونگی نمبر 8 میں طالبات کا ایک کالج تعمیراتی مراحل میں تھا کہ ان کا اقتدار جاتا رہا شیخ رشید احمد نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈایلسس مشینیں مہیا کیں شیخ رشید احمد نے 9 ارب روپے کی لاگت سے ماں بچہ ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کرایا جس کی وہ فوری اوپی ڈی شروع کرانا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا نالہ لئی ایکسپریس وے پر کام کیلئے آرڈی اے نے مکمل تیاری کی نقشے بنے وزیراعظم نے منظوری دی لیکن حکومت کی تبدیلی کے باعث وہ میگا پروجیکٹ بھی التواء میں چلا گیا۔