مد مقابل چچا ، بھتیجا اب  دھاندلی نہیں کر سکیں گے ، بیرسٹر دانیال چوہدری

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے NA 60, 62 سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے والے امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ میرا حلقہNA 62 ہے تاہم مجھے دونوں حلقوں میں سے جہاں بھی پارٹی نے ٹکٹ دیا اس میں بھرپور انداز میں مقابلہ کروں گا مقابلہ چاہے چچا سے ہو یا بھتیجے سے اب وہ دھاندلی نہیں کر سکیں گے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا  2018 ء کا الیکشن NA 62 سے میں نے جیت لیا تھا لیکن اس وقت مسلم لیگ ن کی یہ جیت ہضم نہ ہوئی اور دھاندلی کردی گئی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقے اپنی پرانی پوزیشن پر لائے جانے چاہئیں کونکہ ماضی میں من پسند حلقہ بندیاں کرکے ایک حلقے کے ووٹر زبردستی کسی دوسرے حلقے میں منتقل کئے گئے جس سے شہر کے حلقوں کی پوزیشن ہی بگاڑ کے رکھ دی گئی ہماری ساری توانائیاں19 فروری کے راولپنڈی میں محترمہ مریم نواز کے ورکرز کنونشن کی تیاریوں کیلئے وقف ہوچکی ہیں انشاللہ ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد تحریک انصاف اور قلم دوات والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن