راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر نعیم اشرف نے سوئی گیس کے بڑھتے ہوئے ٹیرف اور فوڈ اتھارٹی کے ناجائز جرمانوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کی طرف سے اضافی لوڈ استعمال کرنے پر کمرشل صارفین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں حکومتی اقدامات کا تمام بوجھ عام آدمی پر پڑے گا اورروٹی بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران واہ کینٹ اور راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے مشترکہ اجلاس کے دوران کیااجلاس میںفیصل عباسی ، سہیل احمد، رضوان قمر اور نائب صدر جمیل خان سمیت دیگر بھی موجود تھے اس اجلاس میں ٹیکسلا واہ کینٹ اور حسن ابدال کے تاجروں جس میں پرویز اقبال ،نعیم، عاطف، حفیظ،روف، محمدتاج ،حماد علی،سہیل،دوست محمد،عاطف عباسی،فتح محمد،جنید اور عثمان نے ریسٹورنٹ اور بیکرز سے منسلک اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سوئی گیس کے بڑھتے ہوئے ٹیرف اور فوڈ اتھارٹی کے ناجائز جرمانوں سے ہم سخت پریشان ہیںنعیم اشرف نے تمام مسائل سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ وہ مشاورت کے بعد ان مسائل کو حکومتی سطح پر حل کرانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔