کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق صدر مملکت جنرل(ر) پرویز مشرف کی رہائش گاہ پہنچ کر بیگم صیہبا مشرف اور ان کے صاحبزادے بلال مشرف سے اظہار تعزیت کی۔ گورنر سندھ نے سابق صدر پرویز مشرف کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے جنرل مشرف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچرکی تعمیر کے لئے ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ کامران خان ٹیسوی نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کے نعرے پر ان کا غیر متزلزل یقین تھا اور انہوں نے اس نعرے کو آخری سانس تک نبھایا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بھارتی اور دیگر غیر ملکی ٹیلی ویژن چینلز پر پاکستان کے دفاع میں انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
گورنر سندھ کی پرویز مشرف کی رہائش گاہ‘ آمدصہبا مشرف سے تعزیت کی
Feb 11, 2023