کراچی (کامرس رپورٹر) کاٹن کراپ کی ریوائول کے سلسلے میں کراچی کاٹن بروکرزفورم اور کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے بروکرز ایڈوائیزری کمیٹی کے اراکین کی زیر اہتمام سندھ کے کچھ متعبر رجسٹرڈ کاٹن سیڈ کمپنیوں کے مالکان اور گروورز کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی صدارت کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاطف دادا نے کی تھی وائس چیئرمین رضوان اقبال اور سیکرٹری آفتاب نے بھی شرکت کی۔ سیڈ کمپنیوں کی جانب سے مٹیاری سیڈ کمپنی کے مالک ندیم شاہ جو کہ آل سندھ سیڈز ایسوسی ایشن کے صدر اور سندھ آباد گار بورڈ کے نائب صدر بھی ہیں، ماروی سیڈ کارپوریشن حیدرآباد کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز علی سومرو، حیدرآباد سیڈ کارپوریشن کے چیئرمین نواز احمد، ابادگار سیڈ کمپنی کے عاطف نذیر نے شرکت کی۔ کراچی کاٹن بروکرز ایڈوائیزری کمیٹی کی جانب سے نسیم عثمان، چندر لال اور انیل راج کمار نے شرکت کی تھی۔ مٹیاری سیڈ کمپنی کے چیئرمین ندیم شاہ نے صوبہ سندھ کی سیڈ کمپنیوں کے تحفظات کی بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں تقریبا 80 فیصد کاٹن سیڈ صوبہ پنجاب کی سیڈ کمپنیاں فراہم کرتی ہے جس میں بیشتر سیڈ کمپنیاں غیر رجسٹرڈ ہے جو جننگ فیکٹریوں سے بنولہ خرید کر پروسس کئے بغیر جعلی کاٹن سیڈ فروخت کرتی ہیں جس کی وجہ سے کپاس کے کاشتکاروں کو ناتلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ایسی جعلی کمپنیوں کا قلعہ قمع کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب رجسٹر سیڈ کمپنیوں پر اعتراض نہیں کرتے لیکن غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کو روکا جائے۔