بیجنگ(کامرس ڈیسک) چین کے جنوبی گوانگشی ژوآنگ خود اختیار خطے میں واقع بیبو خلیجی بندرگاہ پر سال 2022 کے دوران کارگو کی آمدورفت 37 کروڑ ٹن تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 3.7 فیصد زیادہ ہے۔ بیبو خلیجی بندرگاہ گروپ نے بتایا ہے کہ اس بندرگاہ نے گزشتہ سال بیس فٹ مساوی یونٹس(ٹی ای یوز)کے 70 لاکھ20ہزار کنٹینرز نمٹائے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 16.8 فیصد ز ائد ہے۔ کمپنی نے کہا کہ کارگو حجم اور کنٹینر حجم کے لحاظ سییہ بندرگاہ ملک کی تمام بندرگاہوں میں بالترتیب 10ویں اور 9ویں نمبر پر ہے۔ چین کے جنوب مغرب کے لییکھلے پن کی ایک اہم گزرگاہ کے طور پر بیبو خلیجی بندرگاہ مغربی خطے اور آسیان ملکوں کے درمیان سرحد پار نقل وحمل اور تجارت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے جو کہ علاقائی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اس بندرگاہ پر فی الحال بحری جہازوں کی 75 گزرگاہیں موجود ہیں جو آسیان کے رکن ملکوں کی تمام بڑی بندرگاہوں کو آپس میں جوڑتی ہیں۔ یہ بندرگاہ نئی بین الاقوامی زمینی و بحری تجارتی راہداری میں ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر بھی کام کرتی ہیاور ایک ایسی تجارتی اور نقل وحمل کی گزرگاہ ہے جس کو چین کے مغربی صوبائی خطوں اور سنگاپور نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔