کراچی(کامرس رپورٹر)سائٹ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر ریاض الدین نے کہاہے کہ ملک میں خام مال نہ ملنے کی وجہ سے 40 سے 50 فیصد صنعتیں بند ہوگئیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کنٹینرز کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے پیرش ایبل مال گل سڑ گیا ہے، اسٹیٹ بینک صرف اعلانات کرتا ہے، عمل نہیں کرواتا۔انہوں نے کہا کہ درآمدکنندگان سوچ رہے ہیں کہ اب مال کو چھوڑ دیا جائے کیونکہ مال کی اصل قیمت سے زیادہ ڈیٹینشن اور ڈیمرج چارجز ہیں۔
خام مال کی قلت سے50فیصد صنعتیں بند ہوگئیں
Feb 11, 2023