کاروبار کیلئے خام مال کی  فراہمی کا پلیٹ فارم متعارف 

Feb 11, 2023


کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان کا سرکردہ بی ٹو بی کامرس فن ٹیک اور 5ملین سے زائد کاروباروںکا سپلائی چین پلیٹ فارم،بازار پاکستان بھر کے مینو فیکچررز کیلئے خام مال کی آسان خریداری کیلئے اپنا جدید ترین کاروباری پلیٹ فارم،بازار انڈسٹریل متعارف کرارہا ہے۔بازار ملک بھر میںکاروبار کے متعدد عمومی حصوںمیں آپریشنز کو آسان بنانے کیلئے مصنوعات کی ڈیجیٹل رینج فراہم کرتا ہے۔بازار نے 2020میںاپنے آغاز کے بعد سے وینچر فنانسنگ میں100ملین ڈالرز سے زائد اکھٹاکیا ہے اور50سے زائد شہروںمیںاپنی موجودگی کے ساتھ نمایاں مرچنٹ بن گیا ہے۔بازار انڈسٹریل کے آغاز کے ساتھ بازار کیمیکلز،تعمیرات،اسٹیل،ٹیکسٹائل،پولیمر،اور پینٹ وغیرہ پر مشتمل15سے زائد کٹیگریز میںخام مال کی خریداری کے سلسلے میںسپلائرز اور خریداروں کو درپیش مسائل کے حل میںکردار ادا کررہا ہے۔ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم بازار انڈسٹریل سپلائرز کو مارکیٹ انٹیلی جنس اور ڈیٹا کی فراہمی کے ساتھ ایک مضبوط سپلائی چین انفرا اسٹریکچر اورصنعت کا تجربہ رکھنے والی سیلز ٹیم کے ذریعہ ملک بھر کے صارفین تک رسائی دے رہا ہے،ملک کے معروف سپلائرز اس پر مکم اعتماد رکھتے ہیں،جن  میںMatco,International Steels,Sabic,Nippon Paintsاور دیگر شامل ہیں۔   

مزیدخبریں