لاہور (کامرس ڈیسک) چیئرمین اپپٹما حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہاہے کہ حکومت کو امپورٹ سے متعلقہ پالیسی پر تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ہماری امپورٹ پانچ سو ملین ڈالر سے زائد سالانہ ہے ‘امپورٹ بند کرنے سے کوئی بھی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔حکومت کو چاہئے کہ وہ عالمی کمپینز کو وطن عزیز میں زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کے لئے انہیں بہترین اورسازگارماحول فراہم کرے تاکہ عالمی کمپنیاںاپنی جدیدٹیکنالوجی کے یونٹس پاکستان میں لا سکیں کیونکہ چائینہ نے اس پالیسیوں کوآڈاپ کیا تو اس کی ترقی سب کے سامنے ہے ۔انہوںنے کہا کہ وطن عزیز میںجاری اقتصادی اور مالیاتی بحران نے ملک کے ہر فرد کو خود میں مبتلا کر دیا ہے ۔ مینو فیکچرنگ سیکٹر کو ناسازگار ماحول میں پیداوار عمل جاری رکھنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں ۔خام مال کی قلت نے صنعتی شعبے کے لئے مسائل پیدا کر دیئے ہیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی پاکستان کے لئے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی مزید مشکل بنا رہی ہے ۔درآمد کنندگان کو درآمدات کے لئے ڈالر کا حصول مشکل ہو چکا ہے ۔ صنعتی عمل متاثر ہونے سے برآمدات کو بھی دھچکہ لگا ہے۔ بجلی ‘ گیس اورپٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوںنے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ ان حالات میں حکومت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر کوئی قابل عمل پالیسیز بنائے تاکہ ملکی معیشت مستقل میں اپنے مضبوط پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو سکے ۔انہوںنے کہا کہ خدا کرے آئی ایم ایف سے معاہدہ پاکستان کے مستقبل کو سنوارنے میں مدد گار ثابت ہو تاہم حکومت ملک میں دستیاب وسائل بروئے کار لا کر قرضوں سے نجات حاصل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے ڈالر کی آمد کا بڑا ذریعہ اوورسیز پاکستانیز ہیں جو ہر ماہ ترسیلات زر بھیج کر خزانے کو تقویت فراہم کر رہے ہیں لیکن ترسیلاب زر میں کمی تشویشناک صورتحال کا سبب ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے قرضے لے کر ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ۔ بھاری غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لئے ملک کی صلاحیت تشویش کا اظہار کسی حد تک درست ہے اور مسلسل بڑھتے ہوئے خدشات ایکسپورٹرز ‘ امپورٹرز ‘ کاروباری اداروںمیں مایوسی پیدا کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ صنعتی پیداوار لاگت بڑھنے سے ایکسپورٹ متاثر ہو رہی ہے اور اگر ایکسپورٹ نہ ہوئی تو ملک میں ڈالر کیسے آئیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عالی سطح پر پاکستان کے حقیقی اور مثبت امیج کو پروان چڑھانا چاہئے جس کے لئے حکومت کو سیاسی محاذ آرائی ختم کرکے سنجیدہ کوششیں کرنا ہونگی ۔
امپورٹ 500 ملین ڈالر سے زائد سالانہ ہے ، چیئرمین ایپٹما
Feb 11, 2023