احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے: فواد چودھری

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ ملک میں انتخابات کروا کر حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے، ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے اس کے شدید سکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے، ہمارا ایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکز ہوگا اور ہماری آزادی محض رسمی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن