پی ڈی ایم حکومت کودوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے ، فواد چوہدری

ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیے ، احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو دا ئوپر لگایا جا رہا ہے،ٹوئٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کودوام دینے کے لئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے، احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو دا ئوپر لگایا جا رہا ہے۔فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ایمرجنسی لگائی گئی تواس کے شدید سیکیورٹی اثرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکز، آزادی رسمی ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو دا ئوپر لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انتخابات کروا کر حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے، ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن