پی ٹی آئی کی ”جیل بھرو تحریک“ کیلئے رجسٹریشن کا بھرپورآغاز

پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپ کا آغاز کردیا ہے۔حتمی اعلان کے بعد کارکنان متعلقہ تھانوں میں اپنی اپنی گرفتاریاں دینگے.چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کمیپ کا آغاز ہوتے ہی شہری رجسٹر ہونا شروع ہوگئے۔ شہری کہتے ہیں کہ عمران خان اور ملک کی بقا کیلئے جیل جانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔رجسٹریشن کیمپ پر موجود خواتین کارکنوں کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے آغاز سے ہی سینکڑوں کارکن رجسٹر ہوگئے ہیں جبکہ صبح 10 بجے سے رات 12 بجے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرکارکنان کی لسٹ بھی تیار کرلی گئی، حتمی اعلان کے بعد کارکنان متعلقہ تھانوں میں اپنی اپنی گرفتاریاں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...