چوہدری نثار  اور مصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی منظور

Feb 11, 2023 | 14:05

قو می اسمبلی میں ضمنی انتخابات کے لیے چوہدری نثار  اور مصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی منظور  ہوگئے۔این اے 59 راولپنڈی سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکےکاغذات نامزدگی منظور کرلیےگئے۔ ادھر کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی منظور بھی کرلیےگئے۔ان کے علاوہ این اے 256 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار عماد الدین کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے۔دوسری جانب  این اے 247 میں ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے۔خیال رہےکہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں