قابض اسرائیلی ریاست کی جیل میں ایک فلسطینی قیدی احمد ابو علی کی شہادت کے واقعہ کے بعد قیدیوں نے سوگ کا اعلان کردیا ۔ دوسری طرف قیدیوں نے فلسطینی قیدی کی شہادت کے بعد بہ طور احتجاج تین دن تک کھانے کا بائیکاٹ کردیا ہے۔خیال رہے کہ 48 سالہ احمد ابو علی طویل عرصے سے بیمار تھیاور اسرائیلی حکام ان کے علاج معالجے میں مجرمانہ غفلت کا شکار رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔