مرکزی سیکرٹری پاکستان تحریک انصا ف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کہتے تھے پٹرول اور بجلی سستی کریں گے،رجیم چینج سازش کے 10 ماہ بعد انہوں ڈالر 100 روپے مہنگا کردیا،پٹرول کی قیمتوں میں 100% اضافہ کردیا،فرخ حبیب نے اپنے بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب پھر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ میں 8 روپے اضافہ کرنے لگے ہیں،امپورٹڈ حکومت عوام دشمن ایجیڈے پر عمل پیرا ہے۔