اپنے حلقہ انتخاب کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا، راجہ خرم نواز

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 اسلام آباد سے نو منتخب ایم این اے راجہ خرم نواز کی جیت  پر تمیر میں ان کی رہائش گاہ پر مبارکبادوں کو تانتا بندھ گیا ۔ راجہ خرم نواز کو دس ہزار کی لیڈ سے کامیابی حاصل کرنے پر اہل علاقہ نے مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ میری جیت میرے علاقے کے لوگوں کی جیت ہے میں نے گزشتہ پانچ سال ایم این اے رہ کر علاقے کی خدمت کی عوام نے مجھے علاقے کی خدمت کے صلہ میں ووٹ دے کر کامیاب کرایا ہے ۔ میں تمام ووٹروں کا شکرگزار ہوں ، علاقے کی مزید خدمت کروں گا ۔عوام نے جس محبت سے مجھے منتخب کیا میں ان کی امیدون پر پورا تروں گا اور اپنے حلقہ انتخاب کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا۔

ای پیپر دی نیشن