اسلام آباد(خبر نگار)وطن عزیز کے حالیہ انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ صاحبزادہ حامد رضا نے مبارکباد دینے کیلئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی حق اور سچ کی فتح ہے۔سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف کے اتحادی ہونے پر فخر ہے۔میری سیٹ عمران خان کی امانت ہے۔انہوں نے کہا ملک میں رائٹ اور لیفٹ نہیں بلکہ رائٹ اور رانگ کی سیاست کرنی ہوگی۔نفرتوں کی سیاست کو دفن کرکے پاکستان کو مستحکم اور عظیم بنائیں گے۔دریں اثنا مختلف سیاسی مذہبی سماجی شخصیات ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں۔محمد نواز کھرل، صاحبزادہ پیر معاذ المصطفیٰ القادری،ارشد جاوید مصطفائی،عامر اسماعیل،غلام مرتضی سعیدی،محمد اکرم رضوی،سید احسان گیلانی،حامد رضا چشتی،ڈاکٹر اسد اعوان اور دیگر نے صاحبزادہ حامد رضا کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔