راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل کے بورڈ آف مینجمنٹ کا تیسرا اجلاس صدر بورڈ ثاقب رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا،سیکریٹری بورڈ وقار احمد اور ممبران عاصمہ بٹ، محمد عظیم اقبال،بابر نیازی،محمد اسلم مغل شریک ہوئے،صدر بورڈ ثاقب رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی زمین ادبی اور ثقافتی لحاظ سے بے حد زرخیز ہے اورپنجاب ایک قدیم ثقافتی مرکز اور لوک ورثے کے اعتبار سے مالا مال صوبہ ہے۔فن و ثقافت کے فروغ کے لیے بورڈ پوری طرح فعال ہے، صدر بورڈ اور تمام ممبران نے سابقہ ریزیڈنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ناہید منظور کا نام بورڈ میں شامل کرنے کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کو خط لکھنے پر اتفاق کیا، شرکاء نے پی ایس ایل میچز کی وجہ سے فوڈ اور کلچر فیسٹیول کو اپریل تک موخر کر دیا گیا۔ آڈیو ویڈیو اسٹوڈیو کے لیے سٹاف کی بھرتی،ثقافتی سرگرمیوں کے لیے فنڈز کا اجراء اور آرٹس کونسل کی آمدنی بڑھانے کے لیے کرافٹ بازار بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
پنجاب کی زمین ادبی اور ثقافتی لحاظ سے بے حد زرخیز ہے،ثاقب رفیق
Feb 11, 2024