مغل سرائے مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، 12 دوکانیں خاکستر

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز راجہ بازار میں واقع مغل سرائے مارکیٹ میں ایک بلاک میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کو 7گھنٹوں کی جد وجہد کے بعد قابو پا لیا گیا، 12سے زائد دوکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں، ایک شخص کی دھویں کی وجہ سے حالت غیر ہوئی،مغل سرائے مارکیٹ میں ہوزری اور کپڑے کی دوکانیں واقع ہیں جہاں پر ایک بلاک جس میں 12دوکاننں تھیں جن میں ایک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس نے دیگر دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ صبح ساڑھے بجے کے قریب لگی، میڈیا کو آر ڈی نیٹر ریسکیو1122عثمان گجر نے بتایا کہ صبح کے وقت مغل سرائے مارکیٹ میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی امدادی ٹیموں کو موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ پر قابو پانا شروع کر دیا، آگ کے بڑھنے کی وجہ سے دوسرے اداروں سے بھی آگ بھجانے کیلئے گاڑیوں کو منگوایا گیا ، ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ سجاد نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

ای پیپر دی نیشن