اسلام آباد (نیوز ڈیسک)برطانیہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی نے کہا ہے کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں شوکت عزیز بھٹی مستقبل قریب میں پنجاب کے صوبائی وزیر بنتے دکھائی دے رہے ہیں وہ دوسروں کے دوست اور محنتی انسان ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی گوجرخان کے دیرینہ مسائل کے حل میں ہم کردار ادا کریں گے عوام کو دبنگ اور نڈر قیادت کی اشد ضرورت تھی شوکت عزیز بھٹی عوامی آدمی ہیں علاقہ کے مسائل دہلیز پر حل کرنے کا ہنر جانتے ہیں ماضی میں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ شوکت عزیز بھٹی کا بطور ایم پی اے انتخاب علاقہ کی تقدیر بدل دے گا تحصیل گوجرخان بالخصوص حلقہ پی پی 9 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگا۔
شوکت بھٹی علاقائی مسائل دہلیز پر حل کرنے کا ہنر جانتے،امین مرزا گوجرخانوی
Feb 11, 2024