بھارت: مسلمانوں نے گیان واپی مسجد معاملے کیخلاف جیل بھرو تحریک شروع کردی

 لکھنو(کے پی آئی )بھارت میں اتحاد ملت کونسل بریلی شریف کے سربراہ مولنا توقیر رضا کو اتر پردیش پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب انہوںنے گیان واپی مسجد معاملے میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا۔ مولانا توقیر رضا خان نے اترپردیش کے علاقے بریلی میں اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ گیان واپی مسجد معاملے پر زبردست احتجاج کیااور خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا۔ انہوں نے قبل ازیں مسلمانوں سے مسجد میں ہندوئوں کو پوجا کی اجازت کے خلاف جیل بھر تحریک کی اپیل کی تھی۔ انہوںنے اپنی اپیل میں کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اہم اپنی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے پرامن طریقے سے اپنا احتجاج درج کرائیں۔توقیر رضا خان نے کہا کہ ہمارا بولنے کا حق میں چھینا جا رہا ہے ، ہم ظلم وناانصافی ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔بعد ازا ں توقیر رضا جمعہ کو دوپہر ڈیڑھ بجے اپنی قیام گاہ سے مسجد اعلیٰ اسلامیہ میدان پہنچے جہاں انہوں نے نماز جمعہ ادا کی اور بعدزاں بطور احتجاج اپنی گرفتاری دیدی۔ انہیںبعدازاں شام کے وقت رہا کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن