اسرائیلی کریڈٹ ریٹنگ گرگئی، موڈیز

غزہ(این این آئی)امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیزکی جاری کردہ رپورٹ میں اسرائیلی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی آگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا سبب غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کو بتایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ رپورٹ غزہ جنگ کے چار ماہ مکمل ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔  اسرائیلی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے باعث آئی ہے۔ جنگ کے باعث اسرائیل کی معاشی و سیاسی صورتحال میں عدم استحکام کا سامنا ہے۔موڈیزکا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس سیکورٹی کی بحالی و مضبوطی سے متعلق کوئی پلان نہیں ہے۔ سیکورٹی کا کمزور ہونا سماجی خطرات سے دوچار کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن