روس کسی اور ملک پر حملہ نہیں کرے گا، صدر پیوٹن

ماسکو (اے پی پی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن  نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ کو نیٹو کے علاقے تک پھیلانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔  جاپانی خبررساں ادارے  این ایچ کے، کے مطابق انہوں نے یہ بات قدامت پسند امریکی ٹی وی فاکس نیوز  کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔روسی صدر نے کہا کہ ہمیں پولینڈ، لٹویا یا کسی اور جگہ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات کہ روس یوکرین سے باہر کے ممالک پر حملہ کر دے گا "من گھڑت خطرہ ہے۔پیوٹن نے اشارہ دیا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا تاکہ یوکرین کو "نازی سوچ سے پاک" کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن