بڑھتی عمر، کمزور یاداشت جوبائیڈن دوبارہ صدارت سنبھالنے کے اہل نہیں: سپیکر

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کے سیاسی حریف ان کی بڑھتی عمر اور یاداشت کے حوالے سے سامنے آنے والی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن کے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے تحقیقات کے انچارج خصوصی پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایوان نمائندگان کے ریپبلکن سپیکر مائیک جانسن نے کہا کہ بائیڈن صدارت سنبھالنے کے لیے اہل نہیں ہیں۔جانسن جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی سمجھے جاتے ہیں نے کہا کہ ایک شخص جسے خفیہ معلومات کی بدانتظامی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے، وہ یقینی طور پر وائٹ ہائوس میں اوول آفس کے لیے موزوں نہیں ہے۔ریپبلکن ہائوس کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہاکہ ایک شخص جسے خفیہ معلومات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے لیے جوابدہ نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے وہ یقینی طور پر اوول آفس کے لیے نااہل ہے۔

ای پیپر دی نیشن