لاہور (آئی این پی ) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک نمونیا کے وار تھم نہ سکے، جو مزید 3 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 366 اور لاہور میں ایک روز کے دوران 172 نئے کیسز سامنے آئے۔ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔