سیالکوٹ(نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار این اے71 ریحانہ امتیاز ڈار نے قرآن پر حلف دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی نشست جیتی ہوئی ہیں اور وہ اپنی ہار کو تسلیم نہیں کرتی، میں نے قرآن پاک سے رہنمائی لی جس نے مجھے حوصلہ اور ہمت دی، اللہ کی ذات ہمیشہ مظلوموںکے ساتھ ہی رہتی ہے اور ظالموں سے انکے ظلم کا حساب لیتی ہے، میرے ساتھ ان لوگوں نے بڑا ظلم کیا، میرے گریبان پر ہاتھ ڈالا، میں اپنے چھوٹے بچوں اور بہو بیٹیوں کو ساتھ ساری رات سڑک کنارے گزاری، جس کرم میں میں نے وقت گزار ا وہ میں جانتی یا میرا رب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پورنگر میں اخبار نویسوں سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے میرے بیٹوں کو غائب کیا تو سیالکوٹ کے لاکھوں نوجوان نے بیٹے اور بیٹیاں بن کر مجھے8فروری کوووٹ سے نوازا جس پر انکی مشکور ہوں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ سیاست چھوڑی ہے ماں کو نہیں چھوڑا۔ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے ووٹ دیئے لیکن ڈاکہ ڈالا گیا ظلم ناانصافی اور لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیاوالدہ کے ساتھ قانونی جنگ میں ساتھ کھڑا رہوں گاریحانہ ڈار کی لیگل ٹیم پٹیشن ڈال چکی ہے چوبیس گھنٹے آر او نے لگائے358 فارم 45 گنتی کتنے تھے کہ رزلٹ کیا لیکن چوبیس گھنٹے لگائے گئے ۔ پی پی46کی امیدوار روبا عمر نے کہا کہ میرے کل ووٹ کل پولنگ سٹیشن کی تعداد196تھی جہاں سے مجھے55ہزار کے قریب ووٹ ملے جبکہ میرے مخالف مسلم لیگی امیدوار کے ووٹ صرف37ہزار114تھے، میری لیڈ17 ہزار383بنتی ہے میں اپنے ووٹرز سے وعدہ کرتی ہوں کہ انصاف کے حصول کیلئے میں بھی آخری حد تک جاؤں گی۔
جیتی نشست تھی ہرایاگیا‘فیملی کیساتھ رات سٹرک پر گزاری: ریحانہ ڈار
Feb 11, 2024