لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیوں میں ہماری اکثریت ہے،حکومت بنانا پی ٹی آئی کا حق بنتا ہے،وزیراعظم ہمارا ہو گا مگر کون ہو گا اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے،اس الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی،پنجاب میں دھاندلی کر کے ہمیں ہرایا جا رہا ہے، ہمارا جیتا ہوا کوئی امیدوار اگر دوسری طرف گیا تو تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی،ن لیگ اور پیپلز پارٹی منڈی لگا کر بیٹھے ہیں کہ ہمارے بندے خرید لیں گے یہ ان کی خوش فہمی ہے،ہمارا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جائے گا،ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا۔