لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان سے منتقل کروانے کیلئے بھارت نے ایک بار پھر من گھڑت خبریں نشر کروانا شروع کردیں۔ بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا کہ غیرملکی لیگز کا ایونٹ سے ٹکراؤ ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ فروری کے پہلے ہفتے میں شیڈول ہونے کا امکان جبکہ اس دوران انٹرنیشنل ٹی20 لیگ 19 جنوری سے 17 فروری جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹی20 اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ بھی انہیں 2 ماہ کے عرصے میں شیڈول ہیں۔پاکستان سپر لیگ بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے باعث مشکلات کا شکار رہ سکتی ہے کیونکہ یہ ایونٹ بھی فروری اور مارچ میں کھیلا جاتا ہے بعدازاں انڈین پریمئیر لیگ کی تیاریوں کا آغاز ہوجاتا ہے۔ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی یا نہیں، یہ سوال اب بھی اہم ہے۔بھارتی صحافی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کے بھارت کے دورہ نہ کرنے پر پاکستان کی میزبانی میں حکومتی اجازت کا بہانہ پیش کررہے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 ء ‘ میزبانی پاکستان سے منتقل کروانے کیلئے بھارتی سازشیں شروع
Feb 11, 2024