اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ بدترین دھاندلی کے باوجودجماعت اسلامی پاکستان کے اب تک کے کامیاب امید واروں میں اعزازالملک افکاری لوئر دیر،سردارخاں باجوڑ، وحید گل باجوڑ،ملک ایاز باجوڑ،محمد فاروق کراچی، ارشد حسین کورنگی 5 کراچی، محمد احمد۔ PSI24 وسطی 5 کراچی، جنید مکاتی کراچی، انجنئیر عبد المجید بادینی نصیرآبا، بلوچستان، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ گوادر،بلوچستان سے شامل ہیں ۔اس طرح صوبائی اسمبلیوں میں ان کے دس امیدوار جیتے ہیں ۔