اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہواکور کمیٹی کی جانب سے مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں کی کامیابی کے باعث حکومت سازی کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا کور کمیٹی نے حکومت سازی کیلئے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی سے باضابطہ روابط کی ذمہ داری بیرسٹر عمیر خان نیازی کے سپرد کردی علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا جبکہ میاں اسلم اقبال بالترتیب خیبر پختونخوا اور پنجاب میں نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی سے رابطہ کریں گے کورکمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ووٹ کی پرچی کے ذریعے کئے گئے عوام کے فیصلے کا مکمل احترام کیا جائے کورکمیٹی کے مطابق انتخابات کی تباہ شدہ ساکھ پر بین الاقوامی سطح پر پیدا ہونے والا ردعمل قابلِ فہم ہے ۔