تھپڑ مارنے کا واقعہ، الیکشن کمشن نے فردوس عاشق، پولیس اہلکار کو کل طلب کر لیا 

Feb 11, 2024

سیالکوٹ +اسلام آباد(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) استحکام پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمشن نے کل دونوں کو طلب کر لیا ہے۔ پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے ، دست درازی اور کار سرکار میں مداخلت پر پاکستان  استحکام پارٹی کی مرکزی سیکرٹری  نشر واشاعت سمیت10افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے اے ایس آئی امجد علی کی رپورٹ پر اس سے دست درازی ، تھپڑمارنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر فردوس عاشق اعوان اور انکے9نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔پولیس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روزسیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور  تھپڑ بھی مارے۔

مزیدخبریں