میران شاہ+کراچی + ساہیوال+گوجرہ+ شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ زخمی ہوگئے جب کہ محسن داوڑ کے حامیوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق رکن اور نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہوگئے۔ محسن داوڑ کو پاؤں میں گولی لگی، ہسپتال منتقل، انکے ساتھ دیگر 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔ احتجاجی مظاہرہ میران شاہ میں انتخابی نتائج کی تاخیر پر کیا جا رہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محسن داوڑ کے حامی شرپسندوں کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ پولیس نے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے جوابی کارروائی کی۔ اس سے قبل این اے 40 سے محسن داوڑ امیدوار تھے، گزشتہ روز حلقے کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں غیرحتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مصباح الدین نے42 ہزاز994 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ محسن داوڑ 32 ہزار 768ووٹ حاصل کر سکے۔ علاوہ ازیں مبینہ انتخابی دھاندلی کے الزام اور تنائج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف کراچی میںجماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الیکشن کمشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جس میں ٹی ایل پی بھی شامل ہو گئی ۔ تینوں جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ اس سے قبل نمائش چورنگی پر ٹی ایل پی ے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے ٹی ایل پی کے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ بھی کی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ پر قبضہ کی گیا ہے، کراچی سے ایم کیو ایم نہیں بلکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی جیتی ہیں، فارم 45 کے مطابق ایم کیوایم کو قومی اسمبلی کی کسی نشست پر دس ہزار ووٹ نہیں ملے۔ علاوہ ازیں تحریک لبیک پاکستان ضلع شیخوپورہ نے حالیہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اسے دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیدیا۔ ’’دھاندہ زدہ الیکشن احتجاجی ریلی‘‘ نکالی جو ہائوسنگ کالونی بائی پاس سے شروع ہوکر چوک جناح پارک پہنچ کر بہت بڑے جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ۔ قیادت این اے 116 پیر ظہیر الحسن شاہ بخاری نے کی، ضلعی امیر ڈاکٹر شاہد گجر ،حلقہ پی پی 142کے امیدوار حاجی اکرام سعید بھٹی ،حلقہ پی پی 143 کے امیدوار حاجی محمدیوسف منج ،بلال رضوی سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے ۔پیر ظہیر الحسن بخاری نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان انتخابی نتائج کو عدالتوںمیں چیلنج کرے گی اور خود عوامی عدالت میں آئیں گی ۔ راتوں رات نتائج تبدیل کرکے عوامی مینڈیٹ ڈاکے مارے گئے ،نتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔انتخابی نتائج فارم45کے مطابق اعلان کیاجائے ٗقائد سعد رضوی رات8بجے 14ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے جو نہی ان کا سسٹم بند ہوا رزلٹ تبدیل کردیاگیا۔ تحریک لبیک گوجرہ کے احتجاج کی قیادت ضلعی امیرمحسن رضا نے کی۔اے105اورامیدوارپی پی119ثاقب رضا زاہدی نے خطاب کر تے ہو ئے الزام عائد کیاہے کہ حالیہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے اور ان کا حق چھینا گیاہے جو ناقابل قبول ہے ۔
دھاندلی الزامات: شمالی وزیرستان میں احتجاج، فائرنگ 3 پولیس اہلکار شہید
Feb 11, 2024