قومی اسمبلی: آزاد 96، ن لیگ 77، پی پی 54، مسلم لیگ میں 4 انڈیپنڈنٹ ارکان شامل

 اسلام آباد + گجرات +  (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نامہ نگار +نمائندہ خصوصی+  نوائے وقت رپورٹ)  قومی اسمبلی کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، تاحال الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 259 حلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جب کہ 265 میں سے 11حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق قومی اسمبلی میں کامیاب ہونیوالے آزاد امیدواروں کی تعداد 98 ہوگئی۔ مسلم لیگ ن اب تک 76 نشستوں پر کامیاب ہوئی، جبکہ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار 54 ہو گئے ہیں۔ ایم کیو ایم 17، مسلم لیگ ق کے 3، جمعیت علمائے اسلام کے 4، استحکام پاکستان پارٹی کے 2 امیدوار جیت کر قومی اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین، بلوچستان نیشنل پارٹی، اور مسلم لیگ (ضیا) ایک ایک نشست حاصل کر سکیں ہے۔   98 آزاد ارکان   میں دیگر اندیپنڈنٹ 6 بھی شامل ہیں ۔ دوسری طرف  عام انتخابات کے بعد چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے کل 296 حلقوںکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 138 سیٹیں جیت کر سب سے آگے، 137 آزاد امیدوار کامیاب، پیپلز پارٹی 10 اور مسلم لیگ ق نے 8 نشستیں حاصل کی ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی، تحریک لبیک اور مسلم لیگ ضیا ایک ایک نشست لینے میں کامیاب ہوئیں۔ سندھ اسمبلی  کی  130 نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 83 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ ایم کیو ایم کو 28، آزاد امیدواروں کو 11 نشستیں ملیں۔ جی ڈی اے اور جماعت اسلامی بھی 2،2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ علاوہ ازیں بلوچستان اسمبلی کے49 حلقوں پر نتائج کا اعلان کردیا گیا پیپلزپارٹی 11نشستیں جیت کر آگے۔ مسلم لیگ ن 10 نشستیں، جبکہ جے یو آئی 8اور 6آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ علاوہ ازیں عوامی پارٹی 4، عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی 2، 2 نشستیں حاصل کر پائیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ خیبرپختونخوا کی تمام 113 نشستوں پر نتائج کا اعلان کردیا ۔ خیبر پی کے میں 91 آزاد امیدوار کامیاب ،جے یو آئی 7، مسلم لیگ ن کو 5 نشستیں ملیں۔ پیپلزپارٹی 4،جماعت اسلامی 3 ، اے این پی کا ایک ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے 2 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ علاوہ ازیں  پاکستان مسلم لیگ ن نے 3 آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل کر لیا۔اسلام آباد سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، راولپنڈی این اے 54 سے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک ، این اے 253 بلوچستان سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی‘این اے189سے آزاد امید وار شمشیر علی مزاری مسلم لیگ ن میں شامل  ہو گئے ۔ ان امیدواروں کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔   الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی  کے ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر مختلف پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، پولنگ 15 فروری کو ہوگی ۔ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ قومی اسمبلی کیحلقہ این اے۔88 خوشاب۔2، سندھ اسمبلی پی ایس۔18 گھوٹکی۔1 اور پی کے 90 کوہاٹ۔1 خیبر پختونخوا کے بعض پولنگ سٹیشنوں میں پولنگ میٹریل کے چھینے جانے یا ضائع کیے جانے کے باعث متعلقہ پولنگ سٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا ہے اور ان حلقوں کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ کی تکمیل کے بعد ہو گا۔الیکشن کمشن نے این اے 64 گجرات کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے  روک دیا اور چودھری سالک حسین کو 15 فروری کو طلب کر لیا۔ الیکشن کمشن نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمشن نے این اے 64 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے تین دن میں جواب مانگ لیا اور آر او کو قیصرہ الٰہی یا ان کے وکیل کی موجودگی میں فارم 47 تیار کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...