واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک سڑک پر حملے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی نژاد شہری نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن سٹریٹ میں 41 سالہ وویک تنیجا کو ایک شخص نے زمین پر پٹخا اور اْس کا سر فٹ پاتھ پر دے مارا تھا۔یاد رہے امریکہ میں ایک ماہ کے دوران 6 بھارتی شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 5 طالب علم تھے ۔
امریکہ میں ایک ماہ کے دوران چھٹا بھارتی شہری قتل
Feb 11, 2024