کامونکی:دیرینہ رنجش  مخالفین نے ڈنڈوں کے  وارسے 7 افرادکو زخمی کر دیا

Feb 11, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی)سابقہ رنجش پر مخالفین نے ڈنڈوں کے وار کرکے سات افرادکو شدید زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔نواحی گاؤں دھینسر پائیں کے ربنواز اور امان اللہ وغیرہ میں سابقہ رنجش چل رہی ہے۔گذشتہ روز اسی بناپر امان،گلفام،علی رضا، فیاض، عابد، ابرار، آصف، عمر،عامراور صداقت نے حملہ آور ہوکر ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے دْکان پر کھڑے ربنواز، اعجاز، ذیشان، عبداللہ، عمر، شہزاد اوراختر کو شدید زخمی کردیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

مزیدخبریں