مسلم لیگ (ن )سب سے بڑی پارٹی بن کر اسمبلی میں پہنچی ہے:احمد شاہنواز چیمہ

وزیرآباد(نا مہ نگار) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری احمد شاہنواز چیمہ اور خواجہ محمد شعیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملکی تعمیر وترقی کے ٹوٹے تسلسل کو دوبارہ جوڑنے اور ہر پاکستانی کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے عزم کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن کر اسمبلی میں پہنچی ہے ،میاں محمد نواز شریف نے اپنے خطاب میں ہر پارٹی کے ووٹر کے مینڈیٹ کو احترام دیکر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو منوالیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملکی ترقی میں ہر پارٹی کو مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے اور ذاتی اختلافات سے بالا تر ہوکر ملکی تعمیر وترقی کے فورم پر یک جان ہوکر ملک دشمن قوتوں کے دانت کھٹے کرنا ہونگے ،جب تمام سیاسی قوتیں ملکی مفاد کی سو چ پر اکٹھا ہونگی تو دشمن وطن اپنی موت آپ ہی مرجائینگے ۔

ای پیپر دی نیشن