سوہدرہ ( نامہ نگار) سوہدرہ کو دیگر شہروں اور قصبات و دیہات سے ملانے والی تمام سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ حادثات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں، پیدل سفر کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،تفصیلات کے مطابق سوہدرہ کی تمام بڑی چھوٹی لنکس روڈز اس وقت زبوں حالی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام ابتر ہو چکا ہے ۔ اس صورتحال سے نہ صرف علاقہ کے لوگ ذہنی دبائو کا شکار ہیں بلکہ ٹرانسپورٹر بھی سراپا احتجاج ہیں۔جن سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے ان میں سوہدرہ لنک روڈ ، تلواڑہ اندرون لنک روڈ ،تھانہ روڈ، سٹی سوہدرہ روڈ، دربارلال شاہ، شاہرائے ایوب ،شاہ نور جمال، شاہ لٹھا، سرکلر روڈ، پکی گڑھی، مین بازار، ہسپتال اور سوہدرہ کو ملانے والی علاقہ بیلہ جیسی اہم روڈز شامل ہیں،عوامی، سماجی، حلقوں نے سڑکوں کی خراب صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری طور پر درستگی اور مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
سوہدرہ کو دیگر شہروں اور قصبات سے ملانیوالی تمام سڑکیں خستہ حالی کا شکار
Feb 11, 2024