اقتدار‘ اختیارات‘ دولت جتنی زیادہ ہو  اسے اتنا ہی جواب دہ ہونا ہو گا:اکرام حسین 

Feb 11, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین دمن ڈوگر نے کہاہے کہ اقتدار ، اختیارات، دولت جس کے پاس جتنا کچھ ہو گا اسے اتنا ہی جواب دہ ہونا ہو گا اُس کے زیر نگیں علاقہ میں جتنا کسی پر ظلم ہوا جس کسی کیسا تھ نا انصافی ہوئی، جس جس کی حق تلفی ہوئی اگر دیکھا جائے تو جہاں اختیار کا ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے وہاں اس سب کی جوابدہی بھی بہت سخت ہے۔ یا درکھیں ہم میں سے ہر ایک حاکم ہے اگر زیادہ نہیں تو کم از کم اپنے وجود کا اختیار ہر ایک کے پاس ہے تو ہمیں چاہیے کہ کم از کم ہم اپنے اس وجود پر تو اللہ کریم کے احکامات نافذ کر سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں