شیخوپورہ (سلطان حمیدر اہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ میں فروری شروع ہوتے ہی پتنگ بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں گھنگ روڈ ،پرانا شہر ،طارق روڈ ،اسٹیڈیم ،فیصل آباد روڈ سمیت مختلف علاقوں میں نوجوان چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کر رہے ہیں اکثر پتنگ باز دھاتی اور کیمیکل والی ڈور کا استعمال کر رہے ہیں جو کسی وقت بھی خونی حادثات کا سبب بن سکتی ہے پتنگ بازوں کو روکنے کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کوئی کریک ڈائون یا کارروائی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ان کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں شیخوپورہ میں 23,22 فروری کو بسنت کا تہوار بھی منایا جاتا ہے ایک سروے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ اور ڈور کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے شہریوں نے ڈی پی او شیخوپور ہ زاہد نواز مروت سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔
شیخوپورہ میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری‘ پولیس کارروائی سے گریزاں
Feb 11, 2024