عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی: سردار سرفراز ڈوگر 

Feb 11, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما نومنتخب ایم پی اے سردار سرفراز احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مرکز،پنجاب اور خیبر کے پی کے میں حکومت بنائے گی سیاسی بیوپاری انتخابات میں ایک ددوسرے پر الزام تراشیاں کر رہے تھے اور اب اقتدار کی بند ر بانٹ کیلئے پھر ایک دوسرے سے مل جل رہے ہیں قوم نے عمران خان کے نظریہ کو ووٹ دیئے ہیں ان کے ووٹوں پر کسی قسم کی کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عدنان اسلم کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ عوامی خدمت اور عوام کو بروقت صاف شفاف انصاف دلانا ہے ہمارے علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی ۔

مزیدخبریں