عامر رحمان کی این اے 78 عارف جٹ کو کامیابی پر مبارکباد 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین جی ڈی اے سیکرٹری جنرل جم خانہ شیخ عامر رحمان نے این اے 78سے نو منتخب آزاد ایم این اے چوہدری مبین عارف جٹ کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی ۔ان کا کہنا ہے یہ فتح مبین عارف کے جذبہ استقامت اور ووٹر کو عزت دینے کی وجہ سے ممکن ہوئی ۔ ان کی تمام فیملی کے لیے وہ اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں مربوط رابطہ عوام مہم چلائی اور مخلص دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے الیکشن کو کامیابی کی طرف لے گئے ۔ حلقہ میں ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر کی ناکامی شدید عوامی رد عمل کا اظہار ہے پانچ سال اسلام آباد میں رہنے والے صرف الیکشن لڑنے کے لیے گوجرانوالہ آتے ہیں ۔جس کا عوام کو بڑا رنج تھاانہوں نے یہاں کے عوام کو ووٹ دینے والی مشینیں تصور کر رکھا تھا۔ مگر سلام گوجرانوالہ کے لوگوں کو جنہوں نے اس بت کو توڑ پھینکا ہے اس سابق وزیر نے اپنی وزارت کا ہر موقع پر ناجائز فائدہ استعمال کیا اور مختلف جگہوں پر دھونس جمائی۔ہائوسنگ سوسائٹیز کی اندرونی سیاست میں بھی یہ دکھائی دیتے ہیں۔دوسری جگہوں میں خوامخواہ اور غیر ضروری مداخلت بھی ان کی ہار کی اہم وجہ ہے۔ گوجرانوالہ میں اب نئی سیاست نے جنم لیا ہے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جو کام ماضی میں نہ ہو سکا وہ ہم کر کے دکھائیں گے۔ اور عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔عامر رحمان نے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مشکل حالات میں صاف شفاف الیکشن کروائے اور پریشر کے باوجود دیانت داری اور انصاف پسندی کی اعلی مثال قائم کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...