آمریت نما جمہوریت کو کسی صورت بھی ملک میں نہیں چلایا جا سکتا :سردار طاہر ڈوگر 

Feb 11, 2024

لاہور( خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنان کی پکڑ دھکڑ گرفتاریاں تشدد اور ریاستی جبر قابل مذمت ہے۔ آمریت نما جمہوریت کو کسی صورت بھی ملک میں نہیں چلایا جا سکتا نہ ہی یہ تجربہ کامیاب ہو سکتا ہے۔ انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں ریاست اور ریاستی اداروں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ عام انتخابات کے نتیجے میں اکثریت حاصل کرنے کی ایک سیاسی جماعت کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ہے۔ مخلوط اور متنجن پکی سیاسی جماعتوں کی مخلوط حکومت کمزور ثابت ہوگی۔ سیاسی جماعتوں کا رویہ بتا رہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں سیاسی عمل سے کچھ نہیں سیکھا۔ قائدین نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنیوالی جماعتیں ملک اور قوم کی بھلائی بہتری کیلئے کوئی معاشی سیاسی اور ریاستی منصوبہ عوامی پالیسیاں پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان سمیت تمام سیاسی کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ریاستی تشدد کا راستہ بند کیا جائے۔سیاست کی بجائے سیاسی جماعتیں ریاست کے دفاع کیلئے اپنی انا کو چھوڑ کر ملک اور قوم کی بات کریں۔ پاکستان کو سیاسی معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا سامنا ہے۔ مذہبی جماعتوں کے واٹر سپورٹر اور نوا نوجوان ووٹر سپورٹر کو لولی پاپ نہیں دیا جا سکتا۔ 

مزیدخبریں