پاکستان تحریک انصاف کا آر اوز کیخلاف پرامن مظاہروں کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے آر اوز کیخلاف پرامن مظاہروں کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کےمطابق بیرسٹر گوہر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کارکنان کو باہر نکلنے کا کہہ دیا ،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے عوام نے بانی چیئرمین کے ”غلامی نامنظور“ کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ،8 فروری کو تمام تر مشکلات کے باوجود عوام گھروں سے نکلے لیکن ریٹرننگ افسران کے ذریعے انکا مینڈیٹ چُرانے اور نتائج کےساتھ چھیڑ چھاڑجمہوریت پر شب خون مارنے کی ناقابلِ قبول کوشش کی جارہی ہے۔ ایسی کوئی بھی کوشش ملک کیلئےسود مند ثابت ہوگی نہ ہی عوام اپنےووٹ کی بےحرمتی گوارا کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی واضح جیت کو شکست میں بدلنے والے ریٹرننگ افسران کیخلاف آج پرامن احتجاج کریں گے۔ کارکنان قومی پرچم اور پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈوں کےساتھ پرامن طریقے سے احتجاج میں شامل ہوں عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے پرامن احتجاج کا اپنا بنیادی آئینی، جمہوری اور سیاسی حق استعمال کریں۔ مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں واضح اکثریت حاصل کرنے کےباعث حکومت سازی تحریک انصاف کا بنیادی دستوری و جمہوری حق ہے جبکہ پاکستان کا مفاد عوام کے مینڈیٹ کے مکمل احترام ہی میں پوشیدہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن