انتخابی نتائج میں تبدیلی کاالزام،جمعیت علمائےاسلام کادھرنا

انتخابی نتائج میں تبدیلی کاالزام،جمعیت علمائےاسلام کاسندھ بھرمیں احتجاج اوردھرناجاری،سپرہائی وےسمیت متعددشاہراہیں  ٹریفک کیلئےبندکردی ۔تفصیلات کےمطابق انتخابی نتائج میں تبدیلی کےخلاف جمعیت علمائےاسلام نےسندھ میں احتجاجی دھرنادیااوربعدمیں ختم کردیا۔جےیوآئی کارکنان نےسندھ بلوچستان بارڈرپرشاہراہ بندکردی،حب ریور روڈ پر سندھ بلوچستان بارڈر ٹریفک کیلئے مکمل طورپربندکردیاگیا،ٹریفک معطل ہونےسےشاہراہ پرتحویل قطاریں لگ گئیں۔
رہنماجےیوآئی سمیع سواتی کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن کی سلیکشن کےخلاف پرامن احتجاج ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہے کسی کی املاک کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے ، سندھ میں الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بن چکی ہے۔واضح رہےبعدازاں جمعیت علمائےاسلام نےسندھ بھرمیں احتجاج ختم کردیا،سپرہائی وے پر جاری دھرنا بھی ختم کرکےٹریفک بحال کردی۔

ای پیپر دی نیشن