سیکیورٹی ہائی الرٹ،راولپنڈی میں الیکشن کمیشن ضلعی وریجنل دفاتراوراہم تنصیبات پرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی ہدایت پرالیکشن کےبعدموجودہ حالات کےپیش نظرراولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ذرائع کےمطابق آئی جی کےاحکامات پرعمل درآمدشروع کردیاگیا،پولیس کےاعلیٰ افسران سمیت تمام ایس ایچ اوزنےاپنےاپنےایریامیں موجودتمام سرکاری ضلعی وریجنل آفس کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔ذرائع کےمطابق تمام پوائنٹس پر تھانوں کی بھاری نفری ،سپیشل فورس،پٹرولنگ پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے تعینات کر دیے ہیں، الیکشن کمیشن ریجنل و ڈسٹرکٹ آفس راولپنڈی کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی ہے ۔
سیکیورٹی ہائی الرٹ،اہم تنصیبات پرپولیس کی اضافی نفری تعینات
Feb 11, 2024 | 16:31