پاک فوج کاانٹیلی جنس بیسڈپرضلع خیبرمیں آپریشن،دوطرفہ فائرنگ سےایک دہشتگردکوجہنم واصل کردیا۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنےانٹیلی جنس بیسڈپرآپریشن کیا،سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردوں کی اطلاع پرکارروائی کی،آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کےدرمیان شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سےداعش سےتعلق رکھنےوالادہشت گردماراگیا،ماراجانےوالادہشت گردانتہائی مطلوب تھا،جس کی شناخت صورت گل عرف سیف اللہ کےنام سےہوئی۔آئی ایس پی آرکےمطابق ہلاک ہونےوالےدہشت گردکمانڈرسےہتھیاراوربارودی موادبرآمدہوا،علاقےمیں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔