یوٹیوب نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

Feb 11, 2024 | 17:26

یوٹیوب پر شارٹس ویڈیوز کو اسکرول کرتے ہوئے لائیو اسٹریمنگ کو دیکھنا ممکن ہوگیا۔ معروف ویڈیو اسٹریمنگ ایپ یوٹیوب میں یویٹوب شارٹس سے متعلق ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔اب صارفین یوٹیوب شارٹس کو لائیو اسٹریمنگ کیلئے بھی استعمال کر سکیں گے۔ یوٹیوب کے مطابق شارٹس ویڈیوز اسکرولنگ کے دوران صارفین کو لائیو ویڈیو کا پریویو دکھایا جائے گا جس پر کلک کر کے اس مکمل طور پر دیکھا جا سکے گا۔شارٹس فیچر پر لائیو ویڈیو ز کو ورٹیکل فارمیٹ میں اسٹریم کیا جا سکے گا۔ یوٹیوب کا یہ فیچر ٹک ٹک کے اس فیچر سے ملتا جلتا ہے ، ٹک ٹاک پر بھی شارٹس ویڈیوز کو اسکرول کرتے ہوئے لائیو اسٹریمنگ کو دیکھنا ممکن ہے۔ یوٹیوب شارٹس میں لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے ایپ میں متعدد ڈسکوری آپشنز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں