پنجاب کے 8 آزاد ارکان سے شہباز شریف اور جہانگیر ترین کا آج ملاقات کا امکان

Feb 11, 2024 | 18:10

ویب ڈیسک

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ، صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے والے 8 آزاد ارکان سے مسلم لیگ ن اور آئی پی پی نے رابطے کر لئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد ارکان میں غضنفر چھینہ، شہاب الدین سیہڑ، تیمور امجد، غضنفر قریشی، علی رضا خاکوانی، امیر محمد حسن خیلی، جہانزیب خان کھچی اور صاحبزادہ غزین عباسی شامل ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کہ آزاد ارکان سے ن لیگ اور آئی پی پی قائدین کی آج ملاقاتوں کا بھی امکان ہے. دوسری جانب شہباز شریف سے رابطے کے بعد پنجاب کے 8 آزاد ارکان کا اجلاس ہوا. اجلاس میں دونوں جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں